کراچی پولیس نے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا


کراچی پولیس نے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے بارہ ربیع الاول کے موقع پر بدھ 21نومبر 2018کو ایم اے جناح روڈ کے مین جلوس اور شہر کے دیگر جلوسوں اور عام شہریوں کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

جس کے مطابق جلوس شہید مسجد اور میمن مسجد سے جب روانہ ہوگا تو کسی بھی قسم کی ٹریفک کو لی مارکیٹ، آغا خاسن جماعت خانہ، کرین چورنگی، جی الانہ روڈ، کھارادر اور مائی کولاچی سے ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑدیا جائے گا۔

جوٹریفک کیماڑی سے جناح برج ٹاور کی جانب آرہی ہوگی اس کو جلوس کی طرف آنے نہیں دیا جائے گا۔اور متبادل راستوں کی طرف موڑدیا جائے گا۔جبکہ جلوس سے منسلک گلیوں کو مکمل طور پر بند کردیا جائےگا۔ اسکے علاوہ ٹریفک کو مندرجہ ذیل متبادل راستوں سے ٹاور تا نمائش تا نشترپارک تک موڑدیا جائے گا۔

میرویدر ٹاور سے ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سے ممتاز حسن روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ جنکشن سے ایوان تجارت روڈ، شارع لیاقت جنکشن سے سندھ مدرسہ، شارع لیاقت جنکشن سے حسن علی آفندی روڈ، شارع لیاقت جنکشن سے سول اسپتال روڈ، شارع لیاقت جنکشن سے فریسکوچوک، شارع لیاقت جنکشن سے ہائی کورٹ روڈکی جانب، شارع لیاقت جنکشن سے سندھ سیکریٹریٹ، شارع لیاقت جنکشن سے ریگل چوک کی جانب کردیا جائے گا۔

تمام گلیاں جو کہ شارع لیاقت پر واقع ہیں۔ جبکہ پریڈی اسٹریٹ جنکشن سے ڈاکٹر دائود پوتہ روڈ، پریڈی اسٹریٹ جنکشن سے پریڈی پولیس اسٹیشن روڈ، عبداللہ ہارون جنکشن سے غفور چیمبر، جنکشن آغا خان روڈ سے گرامر اسکول، ڈاکٹر دائود پوتہ روڈجنکشن سے مینسفیلڈ اسٹریٹ، مینسفیلڈ اسٹریٹ سے لائنزایریا، تمام سڑکیں ، گلیاں اور لائنیں نیز مینسفیلڈ اسٹریٹ سے لیکر پرانی نمائش تک ، شارع قائدین جنکشن سے لنک روڈ عقب مزار قائد اعظم ، لنک روڈ جنکشن سے پیپلز چورنگی ، اسلامیہ کالج ، جنکشن الطاف حسین روڈ سے سٹی کورٹ نزد ڈینسوہال، ڈاکٹر طاہر سیف الدین روڈ جنکشن سے عقب سیشن کورٹ،حسن علی آفندی جنکشن سے چاند بی بی روڈ ، این جے وی اسکول جنکشن سے ایم اے جناح روڈ، جمیلہ اسٹریٹ جنکشن سے انکل سریا اسپتال ، آغا خان روڈ جنکشن سے کوسٹ گارڈ روڈ ، سولجر بازار جنکشن سے کیانی روڈ ، سولجر بازار جنکشن سے مینسفیلڈ اسٹریٹ۔

تمام گلیاں، کٹ اور سڑکیں واقع سولجر بازار ، بہادریار جنگ روڈ تا گرومندر، تمام گلیاں ، کٹ اور سڑکیں الطاف حسین روڈ تا انکل سریا اسپتال چوک۔تمام ٹریفک جو کہ یونیورسٹی روڈ کی طرف سے براستہ نیوا یم جناح روڈ ، ایم اے جناح روڈ کی طرف سے آنیوالی ٹریفک کو جیل فلائی اوور کے نیچے سے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بلکہ اسے جیل فلائی اوور یا کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائےگا۔

اندرونی گلیوں سے پیپلز چورنگی آنے والی ٹریفک کو بائیں جانب عائشہ عزیز چورنگی ، بائیں جانب شارع قائدین یا سیدھا کوریڈور تھری سے صدر کی جانب موڑ دیا جائے گا۔وہ تمام ٹریفک جوگرومندر کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنا چاہے اسکوبنوری ٹائون لائٹ سگنل سے سینٹرل جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔جو ٹریفک لسبیلہ، بزنس ریکارڈر روڈ سے آنا چاہے اسکو ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسے جہانگیر روڈ، جمشید روڈ بنوری لائٹ سگنل سے نیو ایم اے جناح روڈ کی جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔شارع قائدین سے پرانی نمائش کی جانب آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے آگےآنے کی اجازت نہیں ہوگی، اسے کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائےگا۔اسکے علاوہ تبت سینٹر تا ریگل چوک اور ریگل چوک تا آرام باغ مسجد تک کسی کو گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔عوام سے التماس ہے کہ مندرجہ بالا راستوں پرجلوس چلیں گے کسی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اخیتار کریں۔ٹریفک سے متعلق کسی بھی قسم کی مدد کے لیے ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 1915ر ابطہ کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری