آج ’عالمی رحمت اللعالمین کانفرنس‘ کا آغاز وزیراعظم کے خطاب سے ہوگا


آج ’عالمی رحمت اللعالمین کانفرنس‘ کا آغاز وزیراعظم کے خطاب سے ہوگا

آج جناح کنونشن سینٹر اسلام آبادمیں2روزہ بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس ہو گی جس کا آغاز وزیراعظم پاکستان کے خطاب سے ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کانفرنس کے پہلے روزوزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ دوسرے روزکےاختتامی سیشن میں صدرمملکت عارف علوی شرکت کریں گے جب کہ رحمت اللعالمین کانفرنس میں علما، اسکالرزاورغیرملکی وفود بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ کانفرنس میں شرکت کیلیے عالمی مذہبی اسکالرزپاکستان پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پرکانفرنس کی حتمی تیاریوں کیلیے حکام کااہم اجلاس بھی ہوا، جس میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری اور وزیراطلاعات فوادچوہدری،وزیراعظم کے معاونین خصوصی افتخاردرانی اورذوالفقاربخاری بھی شامل ہوئے، اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم کی کانفرنس میں شرکت اورخطاب کوبھی حتمی شکل دیدی گئی، کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، سعودی عرب بھارت اورمصر سمیت دیگرممالک کے اسکالرشرکت کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری