کراچی میں شہریوں کو لوٹنے والے افغانی ڈکیت گروہ کے 3 کارندے گرفتار


کراچی میں شہریوں کو لوٹنے والے افغانی ڈکیت گروہ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی پولیس نے افغانستان سے آپریٹ ہونے والے ڈکیت گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چار ساتھی فرار ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پولیس نے ہمسایہ ملک افغانستان سے تربیت یافتہ ڈکیت گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آپریٹ ہونےوالے انٹرنیشنل ڈکیٹ گروہ کے تین کارندوں عبدالخالق، عبدالقیوم، داؤد خان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے چار ساتھی منان، جمعہ، رام دین اور چکر داری فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار دو ملزمان زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کراچی کے پوش علاقوں میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتیں میں ملوث ہیں، ملزمان کا سرغنہ دائود خان ہے جسکا تعلق افغانستان سے ہے،ملزمان ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس ،ناظم آباد ،گلشن اقبال میں ڈکیتی کی ورداتیں کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے تین لاکھ روپے لوٹی ہوئی رقم اور زیورات بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں لاکھوں افغان تارکین وطن قانونی یا غیرقانوںی طور پر آبادہیں۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے امن خراب کرنے میں غیرملکی مھاجرین بھی ملوث ہوتےہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری