امریکا نے پاکستان کے مقابلے میں پسپائی اختیار کرلی


امریکا نے پاکستان کے مقابلے میں پسپائی اختیار کرلی

پنٹاگون نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کے سخت جواب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اہم اتحادی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے سخت جوابات کے بعد امریکی لہجے میں ایک دم تبدیلی آئی ہے۔

 امریکا کی وزارت دفاع نے اپنے بیان واضح کیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔

پنٹاگون کے ڈائریکٹر پریس آپریشنز کرنل راب میننگ کا آف کیمرہ نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا فوجی تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کے ایک اور پاکستان مخالف بیان پر مزید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، ہم امریکی جنگ میں بہت نقصان اٹھا چکے اب وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اتوار کو پاکستان پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان نے ہماری امداد کے جواب میں آج تک کچھ نہ دیا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا ہمیں الزام دینے کے بجائے اپنی ناکامیوں پر غور کرے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری قربانیوں کی وجہ سے امریکا آج زیادہ محفوظ ہے لہٰذا ایسے بیانات شرمناک ہیں جن میں مذکورہ حقائق کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری