پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں ،شیعہ سنی متحد ہیں،مجلس وحدت مسلمین


پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں ،شیعہ سنی متحد ہیں،مجلس وحدت مسلمین

جشن میلاد خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پرشیعہ سنی ملکر کر پورے ملک میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منائینگے اور مشترکہ اجتماعات کرینگے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں ،شیعہ سنی متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام مکاتب فکرکودعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں۔

 واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین، اہل، سنت عالم دین مولانامنظر الحق تھانوی، مولانا قاضی احمد نورانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اتحاد بین المسلمین پرتاکید کی۔

 علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح سرزمین پاکستان میں بھی شیعہ سنی متحد ہیں، کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، چند مٹھی بھر عناصر ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری