مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید4 کشمیری مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید4 کشمیری مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت بدستور جاری ہے، ضلع شوپیاں کے علاقے ناڈیگام میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 4 کشمیری شہید کر دیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کشمیری ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے شوپیاں کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے چار کشمیری مسلمانوں کو شہید کر دیا۔

دوسری جانب وادی میں ڈھونگ پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔

حریت قیات کی اپیل پر انتخابی حلقوں والے علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے، حریت رہنماؤں نے کشمیریوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری