عید میلاد النبی ﷺ؛ سندھ بھرمیں عام چھٹی کا اعلان


عید میلاد النبی ﷺ؛ سندھ بھرمیں عام چھٹی کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 21 نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 21 نومبر کو سندھ حکومت کے ماتحت محکمے، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

دوسری جانب شہرقائد سمیت ملک بھرمیں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کی تیاریاں پورے مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام سے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ پہلے ہی ملک بھر میں 21 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری