اسلام آباد: فلسطینی صحافیوں پر اسرائیلی تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ + تصاویر


اسلام آباد: فلسطینی صحافیوں پر اسرائیلی تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ + تصاویر

فلسطین میں مختلف ممالک کے صحافیوں کے اجتماع پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، احتجاجی مظاہروں کی کال فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس ( آئی ایف جے ) کی درخواست پر دی تھی۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 

راولپنڈی اسلام آباد کی صحافتی تنظیموں آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) ، پی ایف یو جے، آر آئی یوجے اور ایم ڈبلیو او نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت ایپنک کے مرکزی چیئرمین اکرام بخاری نے کی۔

 مظاہرین سے ایپنک راولپنڈی اسلام آباد کے چیئرمین صدیق انظر، آرآئی یوجے کے صدر شکیل احمد، نائب صدر آر آئی یوجے نوید نقوی، آصف بٹ ، افتخار مشوانی ، جی ایم جٹ، سمیت دیگر عہدیداران نے خطاب کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری