کابل جشن عید میلادالنبی ص کی تقریب میں خودکش دھماکہ، درجنوں عاشقان رسول جاں بحق

افغانستان میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 40افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

کابل جشن عید میلادالنبی ص کی تقریب میں خودکش دھماکہ، درجنوں عاشقان رسول جاں بحق

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید مجروح نے بتایا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شادی ہال میں علما کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران دھماکا ہو گیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ایک خود کش دھماکا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق تقریب کی میزبانی کرنے والے اُرانوس شادی ہال کے ایک منیجر نے بتایا کہ تقریب کے عین وسط میں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری