پاکستانی وزیراعظم کی ملائیشیائی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعطم عمران خان نے ملائیشیا کے مہاتیرمحمدسے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماوں نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم کی ملائیشیائی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملائشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا نے مہاتیر محمد کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی، اقتصادی ترقی کے لیے ڈاکٹر مہاتیر محمد کے تجربات سے استفادہ کریں گے، ہم دونوں کو بدعنوانی کے خلاف عوام نے ووٹ دیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت اور دیگر شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے، سیاحتی مراکز کے قیام کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وزیراعظم نے مہاتیر محمد کو 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ملائیشین ہم منصب یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی ہے۔

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیا کو مشترکہ مسائل کا سامنا ہے، عمران خان پہلے غیر ملکی رہنما ہیں جن کا خیر مقدم کر رہا ہوں۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت جاری رہےگی اور مارچ میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔

اس سے قبل عمران خان ملائیشین ہم منصب کے دفتر پہنچے تو مہاتیر محمد نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری