ایران کی جانب سے کابل دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت


ایران کی جانب سے کابل دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل میں دہشت گردانہ خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ ایران کابل خودکش دھماکے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کا مخلصانہ تعاون ہی دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام اس حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور افغان حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری