نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی


نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت آج ہوگی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف احتساب عدالت میں آج اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث فلیگ شپ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ محمد کامران پر جرح کرینگے، ن لیگ کے رہنما آصف کرمانی اورچودھری تنویرجوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری