عالمی برادری مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین روکنے کے لئے قانون سازی کرے، ملیحہ لودھی


عالمی برادری مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین روکنے کے لئے قانون سازی کرے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین روکنے کے لئے قانون سازی کرے۔

  تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ تہذیبوں اور مذاہب کے باہمی روابط اور اشتراک سے ہی پائیدارعالمی امن ممکن ہے،دنیا کو مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین روکنے کیلئے جامع اقدامات کرناہونگے۔

تہذیبوں کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینے کےلئے نیویارک میں عالمی فورم کے زیراہتمام الائنس آف سیولائزیشن سے خطاب کے دوران ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کو توہین مذہب کیخلاف وزیر اعظم کی مہم سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز سوچ کا پھیلاؤ اورعدم برداشت عصرِحاضر کے بڑے مسائل میں شامل ہیں،تفریق دور کرنے اورامن کیلئے کام کرنیوالوں کاکردار مزید اہمیت اختیار کرگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکوں کومذہبی برداشت،احترام کاماحول پیداکرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہناتھا کہ امن کےقیام کاپیچیدہ عمل بہترہم آہنگی کےحصول سےہی حاصل کیاجاسکتاہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری