شہباز شریف کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا


شہباز شریف کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

نیب حکام شہباز شریف کو راہداری ریمانڈ کے لئے آج احتساب عدالت میں پیش کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیب لاہور کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز موصول ہوگئے ہیں، نیب ٹیم شہباز شریف کو راہداری ریمانڈ کے لئے آج احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف 23 نومبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز نیب کو موصول ہوگئے ہیں ۔

شہباز شریف کو جمعے کی صبح 9 بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 652 کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا، شہباز شریف کے ساتھ نیب ٹیم بھی اسلام آباد روانہ ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری