ترکی نے سعودی عرب کو دی دھمکی، خاشقجی کے قتل کیس میں تعاون نہ کیاتواقوام متحدہ جائیں گے


ترکی نے سعودی عرب کو دی دھمکی، خاشقجی کے قتل کیس میں تعاون نہ کیاتواقوام متحدہ جائیں گے

ترکی کے وزیر خارجہ نے آل سعود کو دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب نےاگر جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون نہ کیاتو اقوام متحدہ میں جائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ خاشقجی کےقتل کاحکم کس نے دیا، سچ سامنےآنا چاہیے، لیکن اگر سعودی عرب نےتعاون نہ کیاتو پھر ہم اقوام متحدہ سےتحقیقات کامطالبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے گولن تحریک سےوابستہ 84 افرادکی حوالگی کامطالبہ کیاہے، امید ہے کہ امریکا بھی اس سلسلے میں تعاون کریگا۔

ترک وزیرخارجہ نے امریکی ہم منصب مائیک پومپو سےملاقات کے بعدمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کےقتل سےمتعلق معلومات امریکاسےشیئرکی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری