یورپی یونین ایرانی جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری چاہتی ہے، تھامس کزلاوسکی


یورپی یونین ایرانی جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری چاہتی ہے، تھامس کزلاوسکی

بھارت میں یورپی یونین کے سفیر تھامس کزلاوسکی نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین امریکی علیحدگی کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کےنفاذ کی خواہاں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تھامس کزلاوسکی کا کہنا تھا کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کا نفاذ چاہتا ہے دوسری صورت میں خطے پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

تھامس کزلاوسکی کا کہنا تھا کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کا نفاذ چاہتا ہے دوسری صورت میں خطے پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر انتباہ بھی دیا کہ جوہری معاہدے کے خاتمے سے عالمی سلامتی بالخصوص مغربی ایشیا کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری