ایران کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کی شدیدمذمت


ایران کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کی شدیدمذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے اورکزئی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور شہدا کے لواحقین سے ھمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت، قوم اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

 واضح رہے کہ صوبے خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کے قریب واقع شہر ہنگو میں ہونے والے اس دہشت گردانہ بم دھماکے میں چالیس افراد شہید اور پینتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں ہوا ہے، علاقے میں جمعہ منڈی کا بازار لگا ہوا تھا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 25 افراد شہید جبکہ 35 زخمی ہوئے۔

بہرام قاسمی نے شہر کراچی میں چین کے قونصل خانے پر خودکش حملہ کئے جانے کی کوشش کی بھی مذمت کی اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے تمام ملکوں کی سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری