خادم حسین رضوی اور اشرف آصف جلالی سمیت درجنوں کارکن گرفتار


خادم حسین رضوی اور اشرف آصف جلالی سمیت درجنوں کارکن گرفتار

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی اوراشرف آصف جلالی سمیت درجنوں کارکن گرفتارکرلئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی اوراشرف آصف جلالی سمیت درجنوں کارکن گرفتارکرلئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک کے کارکنوں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر پولیس کو تحریک لبیک کا کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
مانگا مانڈی میں ایک مدرسے پر پولیس کی جانب سے مارے جانے والے چھاپے کے دوران تحریک لبیک کے کارکنوں نے ایس پی اقبال  ٹاؤن کو یرغمال بنا لیا ہے۔
خادم رضوی کے بیٹے نے اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری