چینی قونصلیٹ پر حملہ: شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے مالی امداد کا اعلان


چینی قونصلیٹ پر حملہ: شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے مالی امداد کا اعلان

حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور زخمی سیکیورٹی گارڈ کا علاج بھی سرکاری خرچ پر ہوگا۔


تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہید اہلکار محمد عامر کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ شہید اہلکاروں کے ورثاء کو معاوضے کے طور پر ایک کروڑ25لاکھ روپے دیئےجائیں گے، اس کے علاوہ زخمی نجی گارڈ کو دس لاکھ روپے امداد دی جائے گی اور گارڈ کے علاج کا سارا خرچہ سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محمد عامر پر فخر ہے، جنہوں  نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر غیر ملکیوں کی حفاظت کی اور ملک کی عزت کا باعث بنے ، شہید اہلکار محمد عامر نے ملک کی عزت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

مشیر اطلاعات سندھ نے اعلان کیا کہ شہید اہلکار محمد عامر کے ورثا کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، سندھ حکومت محمد عامر کے بچوں کو اچھی تعلیم دلائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری