خادم رضوی کی گرفتار کے خلاف پرتشددمظاہرے، متعدد گاڑیاں نذر آتش


خادم رضوی کی گرفتار کے خلاف پرتشددمظاہرے، متعدد گاڑیاں نذر آتش

تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیاں نذرآتش کی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے خلاف کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہرے کئے ہیں۔

کراچی میں مشتعل مظاہرین نے نمائش چورنگی اور ٹاور پر احتجاجی مظاہرے کیے اورمتعدد موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا کر جلا دیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ بھی کیا، مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

پولیس اور رینجرز نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 36 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری