خاشقجی قتل: ڈنمارک اورفن لینڈ کا سعودی عرب کو اسلحےکی فروخت بند کرنے کا اعلان


خاشقجی قتل: ڈنمارک اورفن لینڈ کا سعودی عرب کو اسلحےکی فروخت بند کرنے کا اعلان

جرمنی کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ نے بھی سعودی عرب کو اسلحےکی فروخت بند کرنے کا اعلان فیصلہ کیا ہےبرطانیہ اور فرانس کی جانب سےبھی اسلحہ سپلائی میں کمی کی گئی ہے، جبکہ امریکا اسلحہ دینے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ نے بھی سعودی عرب کو اسلحےکی فروخت بند کرنے کا اعلان فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جرمنی نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت مزید محدود کرتے ہوئے جاری معاہدے بھی ختم کرنےکا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ اور فرانس کی جانب سےبھی اسلحہ سپلائی میں کمی کی گئی ہے، جبکہ امریکا اسلحہ دینے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

ڈنمارک کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ سپلائی بند کرنے کا فیصلہ یمن جنگ اور صحافی جمال خاشقجی واقعے کے باعث کیا گیا ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اعدادو شمار کےمطابق برطانیہ اورفرانس کی جانب سے بھی سعودی عرب کواسلحےکی فروخت میں کمی آئی ہے، برطانیہ نے2016 میں 843ملین، 2017 میں 436ملین ڈالرکا اسلحہ سپلائی کیا۔

فرانس نے2015 میں 174ملین، 2016 میں91ملین اور 2017 میں 27 ملین ڈالرکا اسلحہ فراہم کیا۔ اسپین کی جانب سےبھی اسلحےکی سپلائی میں کمی دیکھی گئی ہے۔

سعودی عرب مختلف ممالک سے سالانہ 4.1 ارب ڈالرمالیت کا اسلحہ خرید رہا ہے، جس میں امریکا 61 فیصد سپلائی کے ساتھ سرفہرست ہے۔

امریکا 3.4ارب، برطانیہ 436 ملین، فرانس 27 ملین جبکہ دیگرممالک 225 ملین ڈالرکا اسلحہ سپلائی کر رہے ہیں۔

ہتھیارفروخت کرنے والے ممالک میں کینیڈا، چین، ترکی، جنوبی افریقا، جارجیا، سربیا اور اٹلی بھی شامل ہیں

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری