مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 6 مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 6 مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی فائرنگ میں مزید 6 نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں 6 نوجوانوں کو شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقے میں ایک گھر کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔

بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جب کہ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔

شہید کشمیری نوجوانوں کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ حریت قیادت کی اپیل پر کشمیری رہنما میر حفیظ اللہ کی شہادت پر وادی بھر میں شٹر ڈاؤن احتجاج کیا گیا اور تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔

قابض افواج نے دو روز قبل میر حفیظ اللہ کو اُن کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری