چینی قونصلیٹ حملے کے 2 مبینہ سہولت کار گرفتار


چینی قونصلیٹ حملے کے 2 مبینہ سہولت کار گرفتار

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے 2 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک مبینہ دہشت گردوں کےسہولت کار کو کراچی جبکہ دوسرے کو شہداد پور سے گرفتار کیا گیا ہے، دونوں ملزمان سے تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔

شہداد پور سے گرفتار کیے گئے ملزم سے تحقیقات کے لیے ٹیم روانہ کردی گئی ہے، جسے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے رات گئے ایک سہولت کار کو حراست میں لیا گیاتھا، مارے جانے والے دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران آخری مرتبہ کراچی سے گرفتار شخص سے بات کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد شہید ہوئے تھے۔

پولیس اور رینجرز کی فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے، واقعے میں قونصل خانے کا تمام چینی عملہ محفوظ رہا تھا۔

حملہ آوروں کی شناخت رزاق، ازل خان مری عرف سنگت دادا اور رئیس بلوچ کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب کارروائی میں 2 پولیس اہلکار اے ایس آئی اشرف داؤد اور پولیس کانسٹیبل عامر خان شہید جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ جمن خان زخمی بھی ہوا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری