تہران میں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز


تہران میں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 32 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت تہران میں منعقدہ 32 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں 300 ملکی اور غیر ملکی مہمان اور اہم شخصیات شریک ہیں۔

بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں اتحاد و وحدت، تہذیب و ثقافت،عالمی اور علاقائی مسائل، مسلمانوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔

کانفرنس کے مندوبین ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ اختتامی نشست میں ایرانی اسپیکر علی لاریجانی خطاب کریں گے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری