31 دسمبر کے بعد اسمگل شدہ موبائل فونز بلاک کرنے کا فیصلہ


31 دسمبر کے بعد اسمگل شدہ موبائل فونز بلاک کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے31 دسمبر کے بعد اسمگل شدہ موبائل فونز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد جو موبائل اسمگل ہو کر آئیں گے انہیں بلاک کر دیا جائے گا۔

انفارمیشن سروس اکیڈمی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ سیکنڈ ہینڈ فون پاکستان میں پابندی ہونے کے باوجود فروخت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 82 ملین کے فون ٹیکس ادائیگی جبکہ ڈھائی ارب کے بغیر ٹیکس ادائیگی آتے ہیں۔

واضح رہے کہ کابینہ میں مقامی موبائل فون کی حوصلہ افزائی کرنے کی بات ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ’ڈی آئی آر بی ایس‘ سسٹم رائج کریں گے جس کے ذریعے 31 دسمبر کے بعد  نئے موبائل اسمگلز شدہ موبائلز بلاک کردیے جائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری