خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن


خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کاعالمی دن منایا جا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اس دن کو منانے کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کی منظوری کے بعد 1999ء میں ہوا جس کا مقصد خواتین پر گھریلو و جسمانی تشدد اور ان کے مسائل کے متعلق شعور بیدار کرناہے۔
اس دن کے حوالے سے دنیا بھر میں خواتین حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے،سیمینارز،واک اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ اور اس کے اگلی نسل پر مرتب ہونے والے بھیانک اثرات سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔
پاکستان میں خواتین پر جنسی تشدد اور انہیں ہراساں کیے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت اب تک متعدد اقدامات کرچکی ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ سنگین ہوتا مسئلہ جہاں ملک کے لیے بدنامی کا باعث بن رہا ہے، وہیں معاشرے میں بھی ایک بدنما روایت کو جنم دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال پچیس نومبر کو خواتین پر تشدد کے خاتمے کی روک تھام کے لیے اقدامات کا عزم کیا جاتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری