ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں زلزلہ، 780افراد زخمی


ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں زلزلہ، 780افراد زخمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے علاقےشہر سرپل زھاب میں 6اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں780 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی انسٹیٹیوٹ آف جیو فزکس کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز سرپل زھاب سے 17 کلومیٹر دور جنوب مغربی علاقہ تھا اور 7 کلومیٹر گہرا تھا۔

صوبے کرمانشاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سرپل زھاب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 780 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زلزلہ شام 8 بجکر 7 منٹ پر آیا جس کے نتیجے میں مکان لرز گئے اور لوگ شدید سردی کے باوجود  گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ کے جھٹکے صوبہ ایلام ،لرستان، ہمدان، کردستان اور مغربی آذربائیجان میں بھی محسوس کئے گئے۔

ایرانی انسٹیٹیوٹ کے مطابق زلزلے کے بعد پورے علاقے میں درجنوں بار جھٹکے محسوس کیے گئے اور ان کے اثرات عراق کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

ہلال احمر ایران کے عہدیدار مرتضیٰ سلیمی کا کہنا تھا کہ زلزلہ ان علاقوں میں آیا ہے جہاں گزشتہ برس آنے والے زلزلے کے بعد تعمیراتی کام جاری تھا۔

یاد رہے کہ ایران کے صوبے کرمانشاہ میں گزشتہ برس نومبر میں 7 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں متعدد جاں بحق ہوئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری