مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ مزید 4کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ مزید 4کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری، فائرنگ سے مزید 4کشمیری جوان شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع کلگام میں بھارتی فورسزکی جانب سے آج پھرسرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری شہید کردیئے گئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرسرچ آپریشن کے نتیجے میں 2 معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا۔

شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پرنکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گلنز، گولیوں اورآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مخلتف علاقوں میں ٹرین اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماوں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صرف 4 دن میں22 کشمیری نوجوانوں شہید ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری