بلاول بھٹوکاپنجاب میں کسانوں کے حقوق کے لئے تحریک چلانے کااعلان


بلاول بھٹوکاپنجاب میں کسانوں کے حقوق کے لئے تحریک چلانے کااعلان

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں کسانوں کے حقوق کے لئے تحریک چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہا تحریک کاآغاز5دسمبرکوچنیوٹ سے ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوں کوکسانوں کے حقوق کیلئے سڑکوں پرنکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان زرعی معیشت کا حامل ملک ہے اور زراعت پر انحصار کے باعث اس کی برآمدات میں کپاس‘ چاول‘ پھل اور کئی دیگر اجناس شامل ہیں۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کسان شدید پریشانی اور ازیت سے دوچار ہے، ہمارے کسان کی مالی حالت بہت خراب ہے، دوسروں کو خوارک فراہم کرنے والے انسان خود کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں، فصلوں کے امدادی ریٹ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے مڈل مین کسانوں سے اونے پونے ریٹوں پر فصلیں خرید کرتا ہے جس سے کسان کے فصل پر آنے والے اخراجات بمشکل پورے ہوتے ہیں۔

فصلوں میں سے منافع نہ آنے پر کسان عام کاروبار کو ترجیح دیتا ہے جس سے شعبہ زراعت متاثر ہوتا ہے، جب تک پاکستان کے کسان کو سستی کھادیں، سستی بجلی سمیت دیگر سستے زرعی لوازمات کی فراہمی یقینی کا بنائی جائے گی، شعبہ زراعت کی ترقی ناممکن ہے، جب کسی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کمزور ہو تو ملک ترقی کیسے کرے گا۔

پاکستان کے کسان اپنے جائز مطالبات کے حق میں متعدد بار احتجاج کرچکے ہیں،اسمبلیوں کا گھیراؤ کرچکے ہیں جس کے نتیجہ میں یا تو کسانوں کی آواز کو طاقت کا استعمال کر کے دباء دیا جاتا ہے اور یا احتجاج کو ختم کروانے کے لیے ان کے مطالبات کو فوری تسلیم کرلیا جاتا ہے مگر ان پر کبھی عمل درآمد نہیں ہوتا حکومتی اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث آج پاکستان کا کسان تباہ حالی کا شکار ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری