تیونس میں بن سلمان کے خلاف مظاہرے+ تصاویر، ویڈیو


تیونس میں بن سلمان کے خلاف مظاہرے+ تصاویر، ویڈیو

سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کے ممکنہ تیونس کے دورے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں آل سعود کی پالیسیوں کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ہیں۔

تیونس میں مظاہرین نے محمدبن سلمان کے ممکنہ دورے کی مذمت کرتے ہوئے آل سعود کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔

مظاہرین فلسطین،شام اور یمن کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین کا کہناتھا تیونس انقلابیوں کی سرزمین ہے بن سلمان کو اپنے ملک میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے، امریکہ اور برطانیہ کی ایما پر مشرق وسطی کے غریب اسلامی ملک یمن کو پچھلے تین برس سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

سعودی عرب کی زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گزیں کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری