مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی سرچ آپریشن،2 کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی سرچ آپریشن،2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے چھترگام علاقے میں آج صبح بھارتی فورسزنے ایک بارپھرسرچ آپریشن کیاجس کے نتیجے میں 2 معصوم کشمیری شہید ہوگئے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے چھترگام علاقے میں آج صبح بھارتی فورسزنے ایک بارپھرسرچ آپریشن کیاجس کے نتیجے میں 2 معصوم کشمیری شہید ہوگئے

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 9کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کرکے 6 معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے آج وادی میں ٹرین سروس بند اور ضلع بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک درجنوں کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کے لیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری