بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کوڈرون حملوں کی دھمکی دے دی


بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کوڈرون حملوں کی دھمکی دے دی

بھارتی فوج کے سربراہ نے مقبوضہ کشمیراور پاکستان پر ڈرون حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کوڈرون سےنقصان کے لئے تیار رہنا ہوگا اور ایل اوسی پار بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج کے سربراہ کا کہنا ہےکہ کشمیریوں کو ڈرون سے نقصان کےلئے تیار رہنا ہوگا، ڈرون سے ایل اوسی پار بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، دس روز کے دوران بھارتی فوج نے درجنوں کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

خیال رہے کہ جب بھی پاکستان کی طرف سے امن کی کوئی بات کی جاتی ہے تو بھارت کی جانب سے حوصلہ شکنی کا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے۔

گزشتہ روزپاکستان کے وزیراعظم نے بھارت کو دوست کا پیغام دیتے ہوئےکہا تھا کہ فرانس اور جرمنی کئی جنگیں لڑنے کے باوجود ملکرآگے بڑھ سکتےہیں توہم کیوں نہیں،ہمارے سارے ادارے ایک پیج پرکھڑے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان سکھ زائرین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے،کرتار پور دربار کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد کی تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اگلےسال جب آپ آئیں گےتوہرقسم کی سہولیات ملیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری