الحدیدہ پرسعودی اتحادی افواج کا فضائی حملہ،1 شہید5 زخمی


الحدیدہ پرسعودی اتحادی افواج کا فضائی حملہ،1 شہید5 زخمی

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں کی تازہ ترین بمباری میں6 نہتے یمنی خاک وخون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ نیوز کے حوالےسے بتایا ہے کہ آج بروز جمعہ سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ کے مختلف رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک یمنی مسلمان شہید اور 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد سے وابستہ متحدہ عرب امارات کے طیاروں نے ''المینا'' نامی علاقے پر بمباری کی جس میں دوخواتین اور ایک بچہ سمیت 5افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک شہری جام شہادت نوش کرگیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کی رات بھی سعودی اتحادی جنگی طیاروں نے ''الکرامہ'' نامی علاقے پر شدید بمباری کی تھی جس میں 8 شہری زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین سالوں سے سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی حمایت سے نہتے یمنیوں کا قتل عام کررہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے سعودی فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب دیگر امدادی تنظمیوں کا خیال ہے کہ اصل اعداد وشمار اس سے 5 گنا زیادہ ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری