عراق: یمن پر آل سعود کی جارحیت کے خلاف مظاہرے


عراق: یمن پر آل سعود کی جارحیت کے خلاف مظاہرے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں لاکھوں شہریوں نے یمن کے نہتے مسلمانوں پر سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العہد نیوز کے حوالے سے بتایا  ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں لاکھوں شہریوں نے یمن کے نہتے مسلمانوں پر امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے۔

 عراقی ذرائع کے مطابق مظاہرین نے آل سعود اور متحدہ عرب امارات کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور یمن جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے عالمی برادری اور انسانی قوق کے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ یمن میں آل سعود کے وحشیانہ مظالم کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

مظاہرین نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے خلاف بھی نعرے لگاتے ہوئے اس پر جنگی جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یمن میں امریکا کی پشت پناہی سے سعودی اتحاد نے مارچ 2015 میں حوثیوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں نہتے یمنی شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری