عمران خان قطر کا دورہ کریں گے


عمران خان قطر کا دورہ کریں گے

  اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم عمران خان رواں ماہ قطر کا دورہ کریں گے ۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم ، امیر قطر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں ایل این جی معاہدے اور پاکستانی افرادی قوت قطر بھیجنے سے متعلق بات چیت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان قطر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرگفتگو کریںگے۔

قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیںگے۔ پاکستان سے افرادی قوت قطر بھیجنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری