اقوام متحدہ نے ایران کے میزائلی پروگرام کو ممنوع قرار نہیں دیا، بہرام قاسمی


اقوام متحدہ نے ایران کے میزائلی پروگرام کو ممنوع قرار نہیں دیا، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کسی بھی قرارداد میں ایران کے میزائلی پروگرام اور میزائلی تجربوں کو ممنوع قرار نہیں دیا گیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے آج صبح امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے اس دعوے پر کہ ایران نے میزائلی تجربوں سے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی کی کہا کہ ایران کا میزائلی پروگرام دفاعی مقاصد اور ملکی ضرورت کے تحت ہے ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ایک ایسی قرار داد کا حوالہ دیتے ہیں کہ خود امریکا نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل کرنہ فقط  اس کی خلاف ورزی کی بلکہ دوسروں سے بھی کہا کہ وہ بھی اس کی خلاف ورزی کریں بصورت دیگر انھیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری