ایران کی بحریہ نے پابندیوں کو کامیابی کے ساتھ عبور کر لیا، ریئر ایڈمرل خانزادی


ایران کی بحریہ نے پابندیوں کو کامیابی کے ساتھ عبور کر لیا، ریئر ایڈمرل خانزادی

ایرانی بحریہ کے سربراہ رئیر ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ بحری فوج نے پابندیوں کے مرحلے کو عبور کر لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ٹیلی ویژن کے خصوصی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل حسین خانزادی کا کہنا تھا کہ ایران، اسلامی انقلاب کی کامیابی بعد سے پابندیوں کی زد پر رہا ہے اور ہم نے پابندیوں کو کامیابی کے ساتھ عبور کر لیا ہے۔
ریئر ایڈمرل خانزادی نے واضح کیا کہ پابندیوں کے باوجود ایران کے ماہرین اور سائنسدانوں نے بہترین دفاعی آلات اور وسائل کی تیاری میں مہارت حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایران میں جو دفاعی آلات اور وسائل تیار کیے جا رہے ہیں وہ عالمی معیاروں پر پورے اترتے ہیں اور تباہ کن بحری جہاز سہند کے سافٹ ویئر کی تیاری میں ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑوں کے حوالے سے اقدامات سخت کر دیئے گئے اور آئندہ جب امریکی اس علاقے میں قدم رکھیں گے تو انہیں مزید سختی کا مشاہدہ کرنا پڑے گا۔
 ریئر ایڈمرل خانزادی نے کہا کہ ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران کی بحریہ نے امریکی بحری بیڑوں کے ساتھ وہ کام کیا کہ وہ مدتوں سے اس علاقے میں آنے سے گریزاں ہیں۔
 انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ملکی دفاع کا فریضہ انجام دے رہی ہیں اور آئندہ بھی دیتی رہیں گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری