من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانا امریکی حکام کی عادت ہے، جواد ظریف


من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانا امریکی حکام کی عادت ہے، جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانا امریکی حکام کی عادت ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف امریکی ہم منصب کے ایران مخالف بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانا امریکی حکام کی عادت ہے۔

محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکا خود اس  قرارداد کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا دوہرے معیار اورحقائق  کے برخلاف باتیں کرنا امریکی پالیسی کا ایک حصہ بن چکا ہے.

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا تھا کہ ایران درمیانے رینج کے بیلسٹک میزائل کے تجربے سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے.

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری