اسرائیل کی لبنان کو جنگ کی دھمکی


اسرائیل کی لبنان کو جنگ کی دھمکی

صہیونی غاصب فوج نے لبنان کو جنگ کی دھمکی دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے روزنامہ معاریو کے حوالے سےبتایا ہے کہ صہیونی غاصب فوج نے لبنان کو ایک بار پھر جنگ کی دھمکی دی ہے۔

صہیونی فوج نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے ہم آئندہ جنگ میں لبنان کو سبق سکھائیں گے۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو پورے ملک کا نقشہ بدل جائے گا۔

واضح رہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا اگرلبنان پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ جس کا اسرائیل سوچ بھی نہیں سکتا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری