پاک فوج کے سربراہ سے مصر کے سفیر فدل یعقوب کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


پاک فوج کے سربراہ سے مصر کے سفیر فدل یعقوب کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ سے مصر کے سفیر نے ملاقات کی ہے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ  پاکستان میں متعین مصری سفیر احمد محمد فدل یعقوب نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا.

اس موقع پر انہوں نے چیف آف  آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، ملاقات میں پاک مصر تعلقات سمیت علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری