ایران اور پاکستان کو خطے میں امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی، عباس عراقچی


ایران اور پاکستان کو خطے میں امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی، عباس عراقچی

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے اپنے ایک روزہ دورہ اسلام آباد میں پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں زیادہ سے زیادہ توسیع پر زور دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسی طرح پاکستانی خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ سے بھی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معلاملات اور اہم علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔
ان ملاقاتوں کے بعد ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں باہمی تعاون کی توسیع کی راہ میں حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کے بعد ایران اور پاکستان کے تعلقات میں جہاں نئے مواقع فراہم ہوئے ہیں وہیں کچھ روکاوٹیں بھی پیدا ہوئی ہیں اس لئے ایران اور پاکستان کو چاہئے کہ وہ آپس میں انتہائی گہرے تعلقات استوار کریں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی نائب وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں مختلف میدانوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری