جرمنی سے افغان تارکین وطن کا جبری انخلا جاری


جرمنی سے افغان تارکین وطن کا جبری انخلا جاری

جرمنی سے افغان پناہ گزینوں کا انخلاء ایک ایسے وقت میں جاری ہے کہ افغانستان بدامنی کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں جاری خانہ جنگی میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ سمندرپارمقیم افغان تارکین وطن کی مشکلات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

جرمن حکام نے افغانستان میں بدامنی اور خانہ جنگی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بار پھر افغان تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن حکومت ایسے افراد کو ملک بدر کر کے واپس ان کے آبائی وطنوں کی جانب بھیجنے میں تیزی لانے کا ارادہ رکھتی ہے جن کی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں نا منظور ہو چکی ہیں۔

افغان پناگزین کے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ایک جرمن جہاز پناہ گزینوں کو لے کر کابل جائے گا۔

دوسری طرف افغان حکام نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بروز بدھ جرمن جہاز پناہ گزینوں کو لے کر کابل پہنچے گا۔

خیال رہے کہ جرمن حکام اب تک سینکڑوں افغان پناگزینوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے کابل پہنچا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں تقریبا 30 لاکھ افراد شدید بھوک اور قحط کا شکار ہیں۔

 یاد رہے کہ پاکستان کئی عشروں سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین ملک پر بوجھ ہیں اب انہیں اپنے ملک واپس جانا چاہئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری