ایران جوہری معاہدے سے دستبردارہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، روس


ایران جوہری معاہدے سے دستبردارہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، روس

روسی صدر کے ترجمان نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو سلامتی کونسل کے فیصلوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر کے ترجمان نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کے نتیجے میں ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہوجائے۔

روسی صدر کے ترجمان ''دمتری پیسکوف'' نے عالمی طاقتوں سے کہا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدے سے نکلنے پر مشتعل نہ کیا جائے.

انہوں نے نئے جوہری معاہدے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور روس موجودہ جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری چاہتا ہے.

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے ایران کی علیحدگی سے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اسی بنیاد پر ہم پہلے سے ہی امریکی علیحدگی کی مذمت کرچکے ہیں.

انہوں نے کہا کہ روس کے ایران کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلقات قائم ہیں اور ایران علاقائی مسائل کے حل بالخصوص شام سے متعلق اہم کردار ادا کررہا ہے.

دمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ خطے میں ایران کے کردار کو نظرانداز کرنا غلط اور غیرتعمیری ہوگا.

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری