سماجی ویب سائٹوں پر حکومت کے خلاف منفی تبلیغات کی جارہی ہیں، شہریار آفریدی


سماجی ویب سائٹوں پر حکومت کے خلاف منفی تبلیغات کی جارہی ہیں، شہریار آفریدی

وزیرداخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر سماجی ویب سائٹوں پر حکومت کے خلاف منفی تبلیغات کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور سیاست کرنے کا سب کو حق ہے، بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے انتشار پھیلارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ،سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

شہر یار آفرید نے کہا کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ نڈر افسر تھے اوران کی فیملی پر بھی قاتلانہ حملے ہوئے،ریاست شہید ایس پی طاہر داوڑ کے ورثا کے ساتھ ہے، بہادر سپوتوں کے اہلخانہ کی ذمہ داری حکومت کی ہے، وزیراعظم نے طاہر داوڑ کے اہلخانہ کے لیے 5 کروڑ امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیا اور جے آئی ٹی قائم کی، اس کے علاوہ حکومتی اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل پارلیمنٹیرینز کمیٹی بنائی جائے گی جو جے آئی ٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں تاہم آپریشن میں غریبوں کو تنگ نہیں کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری