فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، ایک شہید متعدد زخمی


فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، ایک شہید متعدد زخمی

نہتے فلسطینی مسلمانوں پر صہیونی غاصب فوج کی جارحیت جاری ہے جس میں ایک فلسطینی مسلمان شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئےہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غرب اردن کے شہر طولکرم میں غاصب صیہونی اہلکاروں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز غرب اردن کے شہر طولکرم کے مغرب میں واقع الحی الغربی کے علاقے میں اسرائیلی اہلکاروں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس میں بائیس سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں مزید تیزی آ گئی ہے اور جارحیت کے نئے دور میں اب تک تین سو پینتالیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری