یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ


یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے سعودی عرب کے صوبے عسیر میں اتحادی فوجی ٹھکانوں پر بلیسٹک میزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  یمنی سرکار فوج اور عوامی رضاکار فورسز کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر  زلزال 1نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں مغربی ساحل پر چار سوڈانی فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ تین سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث 85 ہزار معصوم بچے  شہید ہوچکے ہیں۔

بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے حدیدہ بندرگاہ کے حصول کے لیے جاری جھڑپوں کے باعث خوراک کی ماہانہ ترسیل میں 55 ہزار میٹرک ٹن کی کمی آئی ہے اور اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو تقریباً 14 ملین افراد قحط زدگی کے باعث جان کی بازی ہار جائیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج اور یمنی سرکاری فوج  کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری