پاکستان کے نیوزی لینڈ کیخلاف 3 وکٹ پر 139 رنز


پاکستان کے نیوزی لینڈ کیخلاف 3 وکٹ پر 139 رنز

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن 3 وکٹ پر 139 رنز بنالئے،اسے کیویز برتری ختم کرنے کے لئے مزید 135 رنز درکار ہیں۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز  پر آؤٹ ہوگئی،کیویز کے طرف سے کپتان کین ولیمسن 89،جیت راول 45 اورواٹلنگ نے ناقابل شکست 77 رنز کی اننگز کھیلیں۔

سرفراز الیون نے میچ کے دوسرے دن کے اختتام تک 3 وکٹ پر 139 رنز بنائے،گرین کیپ کی پہلی وکٹ صفر کے اسکور پر گری، محمد حفیظ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے،ان کی وکٹ بولٹ کے حصے میں آئی۔

امام الحق 17 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 9 رنز ہی بنائے تھے کہ بولٹ نے ساوتھی کی مدد سے انہیں قابو کرلیا۔

حارث سہیل نے تیسری وکٹ پر اظہر علی کا ساتھ دیا اور 68 رنز کی شراکت قائم کی،85 کےا سکور پر حارث سہیل 34 رنز بناکر ٹم ساوتھی کا شکار بن گئے۔

ابتدائی 100 سے پہلے 3 وکٹ گر جانے کے بعد اظہر علی نے اسد شفیق کے ہمراہ 54 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ قائم کرلی، دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو اظہر علی 62 اور اسد شفیق 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔

سرفراز الیون کو کھیل پر گرفت مضبوط کرنے کےلئے کیویز کی مزید 135 رنز کی برتری جلد اتر کر تیسرے دن کے اختتام تک خاطر خواہ مجموعہ سیٹ کرنا ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کا دوسرا دن بلال آصف کے نام رہا،انہوں نے شاندار بولنگ کی 65 رنز کے عوض 5 وکٹ اپنے نام کیں،یاسر شاہ نے 3،حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ کم ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنانے سے 2 وکٹیں دوری پر ہیں، انہیں یہ ریکارڈ بنانے کے لیے نیوزی لینڈ کی اگلی اننگز کا انتظار ہے،وہ اب تک 33 میچز میں 198 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور انہیں 200 کا ہندسہ پورا کرنے میں مزید 2 وکٹیں درکار ہیں، اس سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہے، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بمشکل 4رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں گرین کیپ نے کیویز کو ایک اننگز اور 16 رنز سے مات دی تھی ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری