خادم حسین رضوی کے بھائی سمیت متعدد افراد کے جسمانی ریمانڈ میں 7دن کی توسیع


خادم حسین رضوی کے بھائی سمیت متعدد افراد کے جسمانی ریمانڈ میں 7دن کی توسیع

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے خادم حسین رضوی کے بھائی سمیت متعدد افراد کے جسمانی ریمانڈ میں 7دن کی توسیع کردی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے دہشتگردی،اقدام قتل اور پولیس ملازمین کو زخمی کرنے سمیت مختلف الزامات میں گرفتار خادم رضوی کے بھائی اوردیگرچودہ افراد کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق ایک ملزم کو جوڈیشل اور چار نئے گرفتار ملزمان کا سات روز ہ جسمانی ریمانڈبھی منظور کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے تحریک لبیک کے سربراہ سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی اور ان کے رفقا کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری