پرامن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، پاک فوج


پرامن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، پاک فوج

میجر جنرل آصف غفور نےپاکستان میں مقیم غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان، افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے پاکستان، افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نےپاکستان میں مقیم غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کامیاب کلیئرنس آپریشنز سے ملک کی سکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے، ہم اب استحکام کی طرف گامزن ہیں، پاکستان سرحدوں کے پار بالخصوص افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی۔

میجر جنرل آصف غفور نے غیرملکی میڈیا کےصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کو یہاں مقیم اپنے رپورٹرز کے ذریعے دیکھتی ہے، اس لئے توقع رکھتے ہیں کہ آپ پاکستان میں بہتر ہوئے امن و استحکام کو اجاگر کریں گے، اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ میڈیا کا پاکستان میں حقیقی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں بہت اہم کردار ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری