تربت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے کارندے گرفتار + تصاویر


تربت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے کارندے گرفتار + تصاویر

صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں پولیس نے ایک کارروائی میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دہشت گردتنظیم جیش العدل سے تعلق رکھنے والے تین کارندوں کو گرفتارکرلیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ڈیلی سنگرکے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریب کاری کے مواد برآمد کرلئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ایک مغوی شخص کی نشاندہی پر تربت پولیس نے سٹلائیٹ ٹاؤن میں ایک بنگلے میں کارروائی کرکےتین ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے جو تربت میں دہشت گردی کا منصوبہ تیار کررہے تھے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبصے سے جیش العدل کے پمپلیٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جیش العدل 2012 میں ایک اور دہشت گرد گروپ جند اللہ سے الگ ہونے کے بعد قائم ہوا تھا۔ اس کے بعد سے یہ گروپ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں حالیہ برسوں کے دوران ایرانی سیکیورٹی فورسز پر حملے کرتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسی گروپ نے پاکستان اور ایران کے سرحد کے قریب ایرانی سیکیورٹی فورسز کے 12 اہل کاروں کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیاتھا۔

    

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری